the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
موصل: اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے کہا ہے کہ عراقی شہر موصل سے نو سو کے قریب افراد فرار کر شام میں داخل ہو گئے ہیں۔ عراقی فوج کی جانب سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ شہر موصل پر حملے کے بعد سے پہلی بار عام شہریوں کے انخلا کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
 خیال ہے کہ موصل میں کل 15 لاکھ افراد موجود ہیں جن میں سے دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کی تعداد پانچ ہزار ہے۔ خدشہ ہے کہ جنگ کے دوران جنگجو شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کر سکتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ترجمان نے کہا کہ موصل سے نو سو سے زیادہ افراد سرحد عبور کر کے شام میں داخل ہو گئے ہیں اور اب وہ پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ ادارہ اس کیمپ کو ابتدائی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرے اور پھر انھیں واپس عراق میں کسی محفوظ مقام تک لے جائے۔
 اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے انخلا سے ظاہر ہوتا ہے کہ دولتِ اسلامیہ لوگوں کو موصل میں روک نہیں پا رہی ہے۔ اس سے یہ خدشہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجو بھی فرار ہونے کے لیے یہی راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے دولتِ اسلامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ موصل کی جانب عراقی فوج کی پیش قدمی کے موقعے پر عام شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے۔
 پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے منگل کے روز واشنگٹن میں ایک نامہ نگار کے اس سوال پر کہ آیا دولتِ اسلامیہ شہریوں کو بطور



انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے، کہا: 'بالکل، انھیں کی مرضی کے بغیر رکھا گیا ہے۔ ہم نے کسی کو وہاں سے نکلتے یا بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا'۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے بھی منگل کے روز خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 'آنے والے دنوں میں جنگجو عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ 146وہ ان کے درمیان چھپ سکتے ہیں، شہر سے فرار ہو سکتے ہیں یا پھر ان کو شہر چھوڑنے سے روک سکتے ہیں'۔ اقوامِ متحدہ موصل کے قریب پناہ گزینوں کے لیے کیمپ تیار کر رہی ہے۔
 اقوامِ متحدہ کی رابطہ کار برائے عراق لیزا گرینڈ نے کہا کہ ان کا ادارہ اس بنیاد پر کام کر رہا ہے کہ جنگی کارروائی کے آغاز کے بعد دو لاکھ لوگوں کو مدد کی ضرورت پڑے گی۔ عراقی اور کردی فوجیں شہر سے ابھی 30 اور 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ انھوں مشرق کی طرف سے قراقوش شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے، تاہم وہاں اب بھی دولتِ اسلامیہ کے جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنگجوؤں کو عراقی فوج پر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 اس سے قبل کہا گیا تھا کہ اس قصبے کو آزاد کروا لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہاں سے نکلنے والے عیسائیوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا جو اب اربیل میں رہتے ہیں۔ جنگ سے قبل قراقوش میں عراقی عیسائیوں کی سب سے بڑی تعداد مقیم تھی۔ یہ شہر موصل سے 32 کلومیٹر دور ہے۔
 توقع ہے کہ بدھ کو اتحادی فوج حملہ دبارہ شروع کرے گی۔ اس میں 34 ہزار کے قریب عراقی فوجی، کرد جنگجو، سنی اور شیعہ مسلمان اور عرب قبائلی حصہ لے رہے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.